روسی جنگی طیارے کی امریکی حدود کی خلاف ورزی

واقعہ الاسکا کے علاقے میں پیش آیا۔ امریکی فضائیہ کے ایف 22 جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کا راستہ روکا۔

الاسکا ( تیز ترین ) ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے روسی جنگی طیارے امریکی حدود میں گھس گئے۔ یہ واقعہ الاسکا کے علاقے میں پیش آیا۔  امریکی فضائیہ کے ایف 22 جنگی طیاروں نے فوری حرکت میں آ کر روسی طیاروں کا راستہ روکا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ روسی جنگی طیاروں نے امریکا کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا کے علاقے الاسکا میں امریکی اور روسی جنگی طیاروں کا آمنا سامنا ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے 4 روسی بمبار طیاروں کو فضا میں روک لیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیارے امریکا کے علاقے الاسکا میں داخل ہو گئے تھے، جس کے بعد امریکی جنگی طیاروں کو بھی ایکشن میں آنا پڑا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جو روسی جنگی طیارے امریکی فضائی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ وہ طیارے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ روسی طیارے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اڑان بھر رہے تھے۔  امریکی جنگی طیاروں نے 4 روسی بمبار طیاروں کو مشترکہ سرحد کے قریب غیر جانب دار پانیوں کے اوپر روکا۔ امریکی راپٹر ٹیکٹیکل فائٹرز نے روسی طیاروں کو روکا۔ امریکی طیاروں کی جانب سے ایسا اقدام تب اٹھایا گیا جب طیارے معمول کی پرواز پر تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.