جنڈ (تیز ترین) اٹک میں علامہ اقبال اوپن یو نیو رسٹی کے ریجنل کیمپس کے قیام کے سلسلے میں کیمپس ڈویلپمنٹ کمیٹی نے دورہ کیا۔ کمیٹی میں ڈین علامہ اقبال اوپن یو نیو رسٹی ڈاکٹر ناصر محمود، ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام اللہ شیح، پراجیکٹ ڈائریکٹر شریف اللہ خان اور ریجنل ڈائریکٹر ملک امان اللہ بھی موجودتھے۔کمیٹی نے کیمپس کی مجوزہ جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ محکمہ مال اٹک کے افسران نے کمیٹی کو متعلقہ معاملات پربر یفنگ دی۔ بعد ازاں کمیٹی کے ممبران نے علامہ اقبال اوپن یو نیو رسٹی کے ریجنل کیمپس کے قیام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے ملا قات کی۔ ملا قات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد اور اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ریجنل کیمپس کے قیام کے سلسلے میں تفصیلی غور کیا گیا اور اس کے اغراض و مقاصد سمیت دیگر پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں امید ظاہر کی گئی کہ کیمپس کی قیام سے ضلع بھر کے طلباء و طالبات کو فائدہ حاصل ہوگا اور وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول سے مستفید ہوسکیں گے۔
تازہ ترین
- پاکستانکراچی میں 37 کلوگرام چرس اور اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار
- اہم خبریںپاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
- پاکستاناین اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخابات آج ہوں گے
- بین الاقوامی خبریںدبئی میں دھند کے باعث 28 گاڑیوں کا حادثہ
- اسلام آبادوفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
- اسلام آبادپی آئی اے محفوظ ائیر لائن قرار دے دی گئی
- پاکستانمفتی عبدالقوی کی جانب سے خواجہ سرا سے شادی کے مشورے پر نیا تنازع
- اسلام آبادروسی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے
- اسلام آبادجہانگیر ترین جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ شہلا رضا
- اسلام آبادچیئرمین سینیٹ یا اپوزیشن لیڈر کی نشست میں دلچسپی نہیں تھی۔ یوسف رضا گیلانی
POST A COMMENT.