ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 243 ہوگئی ہے

جنڈ ( تیزترین ) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 243 ہوگئی ہے۔ 8 افراد فوت ہو ئے۔67 افراد صحت یاب ہوئے۔ 12 افراد زیر علاج ہیں۔ 1 فرد لوکل قرنطینہ میں ہے۔ گھروں میں 124 افرادقر نطینہ میں ہیں۔ باہر سے آنے والے 7 افراد بھی قر نطینہ میں ہیں۔ 24 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ 6258 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 2677 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے۔ 2065 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 369 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیرِعلاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.