یورپی یونین کا تمام بین الاقوامی سرحدیں 15 جون سے کھولنے کا فیصلہ

کرونا سے کم متاثر ممالک پر سے پابندیاں یکم جولائی سے اٹھائی جانی چاہئیں۔ یورپی یونین بلاک

برسلز ( تیز ترین ) یورپی یونین نے اپنی تمام بین الاقوامی سرحدیں 15 جون سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلقان کی ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کو یکم جولائی سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ یورپین بلاک کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ 27 رکن ملکوں کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحدوں کو کھولنے کا فیصلہ بلاک اور دیگر ملکوں میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رکن ممالک کی خواہش تھی کہ موسم گرما عروج پر ہونے کے باعث علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں سے نصف کے قریب یورپ سے تعلق رکھتے تھے، تاہم اب خطہ اقتصادی انحطاط اور شعبہ سیاحت کو زوال سے بچانے کے لیے کوشاں ہے۔ بلاک کی ایگزیکٹو باڈی یورپین کمیشن جو خطے میں سرگرمیوں کی بحالی کے مربوط کوششیں کررہا ہے کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بلاک میں باہر سے آنے والوں کے لیے پابندیوں کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک جہاں وبائی مرض یورپ کی طرح موجود تو ہے لیکن وہاں اس کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایسے ممالک سے غیر ضروری سفر کی پابندی ختم کرنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ کمیشن کے مطابق البانیہ، بوسنیا، ہرزوگوینا، کوسووو، مونٹینیگرو، شمالی مقدونیا اور سربیا پر سے پابندیاں یکم جولائی سے اٹھائی جانی چاہئیں۔ یورپ کے داخلی امور کے حوالے سے کمشنر یلوا جوہانسن نے کہا کہ بین الاقوامی سفر سیاحت اور کاروبار کی کنجی اور خاندانوں اور دوستوں کے ملنے کا ذریعہ بھی ہے۔ لیکن ہمیں اس سلسلے میں محتاط رہنا ہوگا اور وقت آگیا ہے کہ ان ملکوں کے ساتھ پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے ٹھوس فیصلے کئے جائیں جہاں وہاں کی صورت حال یورپی یونین کی طرح ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.