کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے شہر لاہور کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب کے دارالحکومت کے داخلی و خارجی بند کر دیے جائیں گے۔ زیادہ متاثرہ علاقوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے سیل کیا جائے گا۔ جلد عمل در آمد متوقع

لاہور ( تیز ترین ) کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ لاہور شہر کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  پنجاب کے دارالحکومت کے داخلی و خارجی بند کر دیے جائیں گے۔ زیادہ متاثرہ علاقوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے سیل کیا جائے گا۔ فیصلے پرجلد عملدرآمد کیے جانے کا امکان بتایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کر کے ان علاقوں کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ پھر ان علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ لاہور شہر کو سیل کیے جانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے حکام کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.