راولپنڈی، صدر کے علاقے میں بم دھماکہ

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے.

راولپنڈی ( تیز ترین ) راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ جبکہ امدادی ٹیمیں بھی بروقت پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق شخص کی میت کو بھی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے میں کس قسم کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا اور یہ بھی کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا یا ٹائمر بم تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.