گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے گئے ہیں.

دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول سے پار کرایا، جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کردئے

اسلام آباد ( تیز ترین ) گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتارکر لئے گئے ہیں. دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول سے پار کرایا. جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کردئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرایا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بھارت کے بہت سے جاسوس گرفتار کئے جاچکے ہیں، لیکن بھارت اپنے انتہا پسند ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتااور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.