ایمریٹس نے پاکستان کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا.

پروازیں 11جون سے 15 جون تک پاکستانیوں کیلئے 55 فلائٹس چلائے گی

دبئی ( تیز ترین ) ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔ پروگرام کے مطابق پاکستانیوں کے لئے 11 جون سے 15 جون کے دوران فلائٹس چلائی جائیں گیں۔
تفصیلات مطابق اماراتی ائیرلائن 11 جون سے 15 جون کے دوران پاکستانیوں کیلئے 55 فلائٹس چلائے گی۔ مجموعی طور پر 9 فلائٹس متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے چلائی جائیں گیں، جب کہ اومان سے بھی فلائٹس پاکستانیوں کو لے کر پاکستان آئیں گی۔
ایمریٹس آئیرلائن کی خصوصی پرواز متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کو لے کر 13جون کو اسلام آباد آئے گی، جب کہ  مزید ایک طیارہ متحدہ عرب امارات سے 14جون کو کراچی پہنچے گا۔ 15 جون کو ملتان، کراچی اور لاہور کے لئے متحدہ عرب امارات سے خصوصی پروازیں مسافروں کو وطن لے کر آئیں گیں۔ جب کہ پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی مکمل بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے فیصلہ لیا گیا ہے کہ رواں ماہ جون کی 15 تاریخ سے بین الاقوامی فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ تاہم فی الحال اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں ہوا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.