ائیربلیو نے آج سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا.

 ائیر لائن نے ابتدائی طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان  روزانہ کی بنیاد پر چار فلائٹس کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( تیز ترین ) ائیربلیو کی طرف سے آج سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔  نجی ائیر لائن نے ابتدائی طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر چار فلائٹس چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیربلیونے اعلان کیا ہے کہ آج سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر روزانہ چار فلائٹس چلائی جائیں گیں۔ دوسرے مرحلے میں کراچی سے ملتان کے لئے فلائٹس بحال کی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائٹس کے دوران مسافروں کو کورونا سے بچانے کیلئے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا اور مسافروں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز سے آگاہی دی جائے گی تا کہ کرونا کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.