پنجاب کی جامعات میں ڈگری کے حصول کے لئے قرآن مجید باترجمہ پڑھنا لازمی قرار.

نوٹیفیکیشن جاری،  قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا

لاہور ( تیز ترین ) پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کا ترجمہ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کوششوں کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام جامعات میں قرآن پاک کا مضمون پاس کرنا لازمی قراردیا ہے۔
پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اب سے پنجاب کی تمام جامعات میں طلباء پر لازم ہو گا کہ وہ ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کے مضمون کو پاس کریں۔ قراں پاک با ترجمہ کا مضمون پاس کئے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کا مضمون اسلامیات کے مضمون کے علاوہ بطور لازمی مضمون پڑھایا جائے گا۔
یاد رہےکہ گزشتہ ماہ 27 رمضان المبارک کو گورنر پنجاب کے وژن کے تحت صوبے کی تمام جامعات میں قرآن پاک کی تعلیم ترجمہ کے ساتھ لازمی قرار دی گئی تھی۔ قرآن پاک کی کلاسز لینے والے طلباء کو فی ہفتہ ایک کریڈٹ آور دیا جائے گا۔ پنجاب کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔  واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے ایک ماہ قبل قرآنی تعلیمات کا ماڈیول تیار کرنے کے لئے وی سی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں جامعہ پنجاب،  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور یونیورسٹی آف لاہور کے وائس چانسلر شامل تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.