کرونا سے متاثرشیخ رشید احمد کی حالت تشویشناک

  گزشتہ شام طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

راولپنڈی ( تیز ترین ) کرونا وائرس سے متاثر شیخ رشید کی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے کی طبیعت گزشتہ شام سے ناساز تھی جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید کو طبیعت زیادہ خراب  ہونے کے بعد سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں 2 روز قبل کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور دیگر سیاسی رہنماوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
گزشتہ شام کو شیخ رشید احمد کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں راولپنڈی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی ایم ایچ حکام کے مطابق شیخ رشید احمد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب تک ملک کی تمام ہی بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاستدانوں اور اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ کچھ اراکین اسمبلی کرونا وائرس کے باعث فوت ہوچکے ہیں۔ جب کہ اس وقت کئی اراکین اسمبلی و سیاسی شخصیات متاثر و زیر علاج ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.