راولپنڈی صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں.

بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ ذرائع

راولپنڈی ( تیز ترین ) راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر میں ہونے والے دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے، اور تحقیقاتی اداروں کو شواہد بھی ملے ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی ملوث نکلی۔ بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ تفتیشی اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے میں آئی ای ڈی کے ساتھ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا اور املاک کا نقصان بھی ہوا تھا۔ بم دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھاجب کہ کچھ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیزمواد قریبی بجلی کے پول میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔ اب راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.