لداخ واپس چاہئیے تومقبوضہ کشمیر کی 5 اگست 2019 سے پہلے والی حیثیت بحال کرو۔ چین کا بھارت کیلئے پیغام

اگر لداخ کی زمین واپس حاصل کرنی ہے تو مقبوضہ کشمیر کی پہلی والی حیثیت بحال کرنی ہوگی۔ چین نے بھارت کے سامنے شرط رکھ دی۔

لداخ ( تیز ترین )  چین نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر حالیہ جھڑپوں میں قابو کی جانے والی لڈاخ کی زمیں واپس چاہئیے تو مقبوضہ کشمیر کی 5 اگست 2019 سے پہلے والی حیثیت بحال کرو۔
تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کے سامنے شرط رکھ دی ہے کہ اگر لداخ کی زمین واپس حاصل کرنی ہے تو مقبوضہ کشمیر کی پہلی والی حیثیت بحال کی جائے۔ چین نے لداخ کے 40 سے 60 کلومیٹر تک کے علاقے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ کافی دنوں سے لداخ پر بھارت اور چین کے درمیان تناؤ کا ماحول ہے اور چینی فوج نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرتے ہوئے بہت سے علاقے پر قبضہ جما لیا ہے۔ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی اس وقت شدید دباؤ میں ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ چین کی فوج بھارت کےعلاقے لداخ کے بڑے حصے پر قبضہ کر چکی ہے۔اطلاعات ہیں کہ چینی فوج لداخ کے تقریباً 40 سے 60 کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کر چکی ہے۔ چینی فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت اس وقت بُری طرح پریشان ہے۔ بھارت کی جانب سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ سرحدی تنازعہ بات چیت سے حل کیا جائے،جب کہ اب چین نے شرط رکھی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی 5 اگست 2019 سے پہلے والی حیثیت بحال کرو، ورنہ لداخ کی زمین بھول جاؤ۔
اس سے قبل آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا تھا کہ چین نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ توسیع پسندی اور ترمیم پسندی کی پالیسی ترک کرے کیونکہ چین یہ کبھی نہیں چاہے گا کہ بھارت گلگت بلتستان سے گزرنے والی چین پاکستان اقتصادی راہداری  سی پیک کے لئے کوئی خطرہ بنے یا آزادکشمیر کے سٹیٹس میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کے بارے میں سوچے۔ سکم ، لداخ اور تبت سرحد پر چین نے جس انداز میں بھارت کو جواب دیا ہے اس کی وجہ سے بھارت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ کیونکہ دہلی 1962ء کی چین کے ساتھ کی جانے والی جنگ جیسی غلطی دوبارہ کبھی نہیں دوہرائے گا۔ 

Facebook Comments

POST A COMMENT.