تسلیم کرتا ہوں کہ کرونا پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان

کرونا سے یومیہ اموات کی تعداد غلط بتائی جا رہی ہے۔کرونا سے ہونےوالی اکثر اموات کو شمار ہی نہیں کیا جا رہا۔ چیئرمین وزیراعظم کرونا ٹاسک فورس ڈاکٹرعطاءالرحمان

لاہور ( تیز ترین ) وزیراعظم کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین اور معروف سائنسدان ڈاکٹرعطاءالرحمان نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کہ ہم کرونا کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہےہیں۔ کرونا سے یومیہ اموات کی تعداد غلط بتائی جا رہی ہے۔ کرونا وائرس کی اکثر اموات کو شمار ہی نہیں کیا جا رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ ملک میں اگر 2 یا 3 ہفتے کا سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا تو آج صورتحال یہ نہ ہوتی۔ تسلیم کرتا ہوں کہ ہم کرونا کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اگر ماسک پننے کے ایس اوپیز پر عمل کروایا جاتا تو 80 سے 90 فیصد وباء کم پھیلتی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کرونا سے یومیہ اموات کی تعداد غلط بتائی جا رہی ہے۔ کرونا وائرس سے اموات کی شرح 3 یا 4 گنا ہے۔ جبکہ کرونا وائرس کی اکثر اموات کو شمار ہی نہیں کیا جا رہا۔ کرونا سے اموات صرف پھیپھڑوں کے فیل ہونے سے نہیں، بلکہ ہارٹ اٹیک، سٹروک اور گردوں کا فیل ہونا بھی شامل ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.