سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا شہباز شریف کو ٹیلی فون

چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ نے بھی اختلاف شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔ قونصل جنرل نے شہباز شریف کو اپنے خط میں کہا کہ کرونا وائرس سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہے۔

لاہور ( تیز ترین ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے شہباز شریف کو فون کر کے خیریت دریافت کی۔ سابق آرمی چیف نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے فون کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیک تمناؤں اور صحت کے لئے فکرمندی پر جنرل (ر) راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔
چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ نے بھی مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔ قونصل جنرل نے شہباز شریف کو اپنے خط میں کہا کہ کرونا وائرس سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ آپ اس وباء سے جلد صحت یاب ہوں۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔ لانگ دینگ بن نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے لیے آپ کی غیر معمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے یاد ہے۔ اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیر معمولی کاوش کا مظہر ہے۔ قونصل جنرل چین نے اپنے خط میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر آپ نے پاک چین دوستی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.