بھارت نے اپنی بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا۔

مودی نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔ چین سے مار کھانے کے بعد بھی بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ چوہدری غلام حسین

لاہور ( تیز تیرین ) چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی بری، بحریہ اور فضائی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ مودی نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدی غلام حسین نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بعد بھارت کے ایوانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کی افواج کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو ہلاک کئے جانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سیساسی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں بھارت کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں چین کے ہاتھوں بھارت کی درگت بنائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے غور و فکر کیا جائے گا۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ بھارت نے لداخ میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد اپنی بری فوج، بحریہ اور فضائی فوج کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ لداخ میں خود بھارت نے ہی معاملات خراب کرنے کی کوشش کی۔ ایک جانب بھارت اور چین کی افواج حکام کے مذاکرات چل رہے تھے، تو دوسری جانب نریندر مودی اور امت شاہ کی منظوری سے بھارتی فوج نے لداخ میں چین کے زیر کنٹرول علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم چین کی  افواج نے بھارتی فوج کی اس کوشش کا بھرپور جواب دیا۔ اس حوالے سے صحافی و اینکر صابر شاکر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دن تک 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔ جب کہ بتایا گیا تھا کہ کئی بھارتی فوجی لاپتہ ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ بھارت کے 47 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ صابر شاکر کا مزید کہنا ہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں مار کھانے کے باوجود بھارت اب چین کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ تاہم چین نے بھی واضح کر دیا ہے کہ اب بھارت نے کسی غلط حرکت کی کوشش کی، تو چین پہلے سے زیادہ سخت جواب دے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.