بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے چین کو موقع فراہم کیا ہے۔ فنانشل پوسٹ

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے بیجنگ کو ایک نیا ہتھیار ملا ہے۔ مودی کے فیصلے نے مقبوضہ کشمیر میں چین کو مداخلت کا راستہ آسان کر دیا ہے۔ کینیڈین اخبار

کینیڈا ( تیز ترین ) چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے معاملے کو کینیڈین انگلش اخبار فنانشل پوسٹ نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سے جوڑا ہے۔ اخبار نے اس معاملے پر لکھا ہے کہ یہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی بی جے پی سرکار کے متنازعہ فیصلے کا نتیجہ ہے کہ چین کو مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کا راستہ ملا ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے انجانے میں بیجنگ کو ایک نیا ہتھیار ملا ہے۔ اخبار کے مطابق جموں کشمیر کی خود مختاری پر بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک دیرینہ مقصد رہا ہے۔ چین نے نئی ریاست کی تشکیل کو جارحیت اور مداخلت کے طور پر لیا اور بھارت کے ساتھ خارجہ پالیسی مذاکرات میں لداخ کی تشکیل کرنے والی نئی قانون سازی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اخبار کے مطابق مجموعی طور پر آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے پر اعتراض کرنے کا یہ ایک مختلف طریقہ ہے اور اس اقدام سے متعدد محاذوں پر چین کو فائدہ ہوتا ہے اور اس سے چین پاکستان کے ساتھ اپنا اتحاد بھی مضبوط کر سکتا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.