پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لئے لابنگ ہورہی ہے، خواجہ آصف

حکومتی کارکردگی سے غیر مطمئن کئی لوگوں سے ہم رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا دعویٰ

اسلام آباد ( تیز ترین ) پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لئے لابنگ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز بی این پی مینگل کے اتحاد ختم کرنے کے بعد نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے غیر مطمئن کئی لوگوں سے ہم رابطے میں ہیں۔ اب حکومت کی توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ایسے لوگ موجود ہیں جو وزیراعظم کی جگہ لینےکو تیار ہیں۔ ان لوگوں نے اس کے لئے لابنگ کا سلسلہ بھی شروع کر لیا ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی بھی ان سے ناراض ہیں۔
خواجہ آصف نے یہ بات بی این پی مینگل کے حکومتی اتحاد ختم کرنے کے اعلان کے بعد کی ہے۔ تجزیہ نگار حامد میر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بی این پی مینگل کا حکومتی اتحاد ختم کرنے کے بعد یہ حکومت عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب فوری طور پر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہیئے کیونکہ اختر مینگل کے ووٹ کے بعد عمران خان الیکشن کے بعد وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.