آئندہ2 مہینے سب کو متحد ہو کرونا کا مقابلہ کرنا ہے۔ عمران خان

وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کی تعریف کرتےہوئےہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد ( تیز ین) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 2 مہینے سب کو متحد ہو کرونا وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ تمام پاکستانی بزرگوں بالخصوص دل اور ذیابیطس کے مریضوں کا خیال رکھیں۔ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت پلاننگ این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کے لئےتمام اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ، ہسپتالوں میں سہولیات اور آئندہ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کی تعریف کرتےہوئےہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پوری قوم طبی عملے کی خدمات کی معترف ہے۔
میڈیا نے اب تک ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ سنسنی پھیلانے کے کسی بھی رجحان کا میڈیا خود تدارک کرے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان نے کوروناوائرس کا مقابلہ متوازن حکمت عملی سے کیا۔ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےتمام تر کوششیں کی جائیں۔ کوروناوائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.