کرونا وائرس کا شکار پنجاب پولیس کے بزرگ انسپکٹریٰسین کا انتقال سے قبل دوران علاج سلیوٹ

.انسپیکٹر یٰسین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر ہرآنکھ نمناک ہوئی

راولپنڈی (تیزترین) کرونا وائرس کا شکار پنجاب پولیس کے بزرگ انسپکٹریٰسین کے انتقال سے قبل دوران علاج سلیوٹ، راولپنڈی میں تعینات انسپیکٹر یٰسین دوران ڈیوٹی کرونا وباء کا شکار ہوئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی گردش کرتی تصویر دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی اس مہلک وبا نے جہاں عام شہریوں کی زندگیاں چھین لیں، وہیں پر اس مہلک وباء نے فرنٹ لائن پرموجود مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزز، پولیس اہلکاروں اور دیگر عملے کی جان بھی لی ہے۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا۔ جہاں پرموجود انسپیکٹریٰسین دوران ڈیوٹی کرونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
انسپیکٹر یٰسین نامی بزرگ کرونا لاک ڈاون کے دنوں میں تمام تر خطرات کے باوجود اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے، اسی دوران ان میں بھی مہلک کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بعد ازاں انسپیکٹر یٰسین کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر اُن کا انتقال ہوگیا۔ انسپیکٹر یٰسین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر ہرآنکھ نمناک ہوئی۔

پنجاب پولیس انسپیکٹر
پنجاب پولیس انسپیکٹر ،کرونا، کرونا وائرس
 انسپیکٹر یٰسین پنجاب پولیس
انسپیکٹر یٰسین پنجاب پولیس


انسپیکٹر یٰسین نے دوران حا لت علاج غیر ہونے کے باوجود اپنے بستر سےہی سلیوٹ کیا۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عوام کی جانب سے انسپیکٹر یٰسین کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کی رائے میں انسپیکٹر یٰسین نے ان تمام خطرات کے باوجود اپنی ڈیوٹی انجام دی، اور پھر اسی باعث وہ مہلک وباء کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔ اس لیے انہیں شہید انسپیکٹر یٰسین کہہ کر پکارا جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.