حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔

تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( تیز ترین ) حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے سلاٹس کے اوقات کار سی اے اے جاری کرے گا، تاہم گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ پروازوں کی مذکورہ اوقات کار میں آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہوگی۔ کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔
قبل ازیں 16 جون کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دی تھی۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی سید زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان اس مشکل وقت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ضرورت کو سمجھنے اور فضائی حدود کھولنے کی اجازت دینے کے لئے آپ کا شکریہ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.