بھارت نے اپنی فضائیہ کو شمالی اور مغربی سرحدوں پر چوکس کر دیا۔

بھارتی فضائیہ کے چیف نے بھی لداخ اور دیگر سرحدی محاذوں کا دورہ کیا ہے۔

نئی دہلی ( تیز ترین ) بھارت نے اپنی فضائیہ کو شمالی اور مغربی سرحدوں پر چوکس کر دیا۔ چین کے ساتھ ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد بھارت کے تمام جنگی طیاروں کو ہائی آپریشنل الرٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لداخ کے محاذ پر چینی فوج سے مار کھانے کے بعد بھارت اس وقت شدید خوف میں مبتلا ہے۔ بھارت نے اسی باعث اپنی فضائیہ کو ہمہ وقت انتہائی چوکس رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کے حکم پر شمالی اور مغربی سرحدوں پر بھارتی فضائیہ کے تمام جنگی طیاروں کو ہائی آپریشنل الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بھارتی جنگی طیاروں کو سرحدی علاقوں میں پروازیں کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ بھارت اور چین کے مابین حالیہ کشیدہ صورت حال کے بعد بھارتی فضائیہ کے چیف نے بھی لداخ اور دیگر سرحدی محاذوں کا دورہ کیا۔ جبکہ بھارتی نیوی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.