ریسکو 1122 اٹک نے ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا۔

ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر دوسری موک ایکسرسائز

اٹک ( تیز ترین ) مون سون کے موسم میں زیادہ بارشوں سے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے (پی ڈی ایم اے) کی ہدایت پر ریسکیو 1122 اٹک نے دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر فرضی مشق کا انعقادکیا۔ مشق کے مہمان خصوصی اے ڈی سی (آر) چوہدری عبدالماجد تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ ریسکیو 1122 اٹک کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ اس مشق کا مقصد اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر چوہدری عبدالماجد نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے آپ کو لوگوں کی خدمت کے لیے چنا ہے۔

ریسکو 1122 کی مشقیں


بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے پانی میں ڈوبنے والے لوگوں کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ مشق کے شرکاء نے فیلڈ ہسپتال، ریسکیو مشینری وآلاجات کا معائنہ بھی کیا۔ ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے تمام شرکاء کو ریسکیو حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی۔ مشق کے اختتام پر اے ڈی سی (آر) چوہدری عبدالماجد نے ریسکیو کارکردگی کو سراہا اور تمام ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے

Facebook Comments

POST A COMMENT.