اٹک، مدنی چوک کی بزرگ خاتون کرونا سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔

تمام لازمی احتیاطی تدابیر کے مطابق میت کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ریلوے قبرستان میں لایا گیا

اٹک (تیز ترین ) کرونا وائرس سے متاثرہ بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مدنی چوک (آر) بلاک کی رہائشی 58 سالہ مسماۃ (ن) بی بی زوجہ محمد افضل کرونا وائرس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک میں جاں بحق ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ریلوے قبرستان میں لایا گیا
جہاں ریسکیو اہلکاروں نے کرونا ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.