حضرو، 65 سالہ بزرگ شہری کرونا وباء سے جاں بحق

سی ایم ایچ اٹک میں زیرِعلاج رہنے والے کرونا سے متاثر ہونے والے حضرو کے محمد منیر جانبر نہ ہوسکے۔

حضرو (تیز ترین ) ضلع اٹک میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ 65 سالہ محمد منیر سی ایم ایچ اٹک میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ میت کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں تحصیل حضرو کے گاؤں صاحباں کمالا لایا گیا۔ جہاں میت کو ریسکیو اہلکاروں نے کرونا ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.