یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئیں۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) یکم جولائی سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئیں۔ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب اور تنخواہ دار طبقہ کے لئے مزید پریشانیاں لائے گا۔
حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اب کروڑوں روپے منافع کمائیں گیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ دو ماہ قبل 20 ڈالر فی بیرل ملنے والے خام تیل 41 ڈالر 18 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا عوام پر پڑے گا۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری جون کے آخری ہفتے میں ارسال کی جائے گی۔ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا تو مہنگائی کا ایک اور سیلاب آئے گا، جس کا اثر نچلے طبقے کو پریشان کر دے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.