قبل از وقت مون سون بارشوں کا آغاز

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارشیں 12 گھنٹے برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

لاہور( تیز ترین ) پاکستان میں قبل از وقت مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی  بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا ہے۔ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس کے باعث  لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، علامہ اقبال روڈ، سمن آباد، گلشن راوی، غالب کالونی، فردوس کالونی، لکشمی چوک، مال روڈ، اور دیگرعلاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لیکن بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور ان کے چہروں پر تروتازگی آگئی۔ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.