ایم کیوایم پر بھارت سے فنڈنگ کا الزام سچ ثابت ہوا۔

ندیم نصرت نے 90 کی دہائی میں بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی۔ بھارتی حکومت سے جو بھی رقم ملتی تھی پارٹی قیادت کو دے دیتا تھا۔ ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنماء محمد انور

اسلام آباد ( تیز ترین ) ایم کیوایم پر بھارت سے فنڈنگ کا الزام سچ ثابت ہوگیا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنماء محمد انور نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت سے فنڈنگ لینے کا معاملہ سچ ہے۔ ندیم نصرت نے 90 کی دہائی میں بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی۔ بھارتی حکومت سے جو بھی رقم ملتی پارٹی قیادت کو دے دیتا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بھارت سے پیسے لینے کا الزام سراسر غلط ہے۔ ندیم نصرت نے 90 کی دہائی میں بھارتی سفارت کار سے وسطی لندن میں میری ملاقات کروئی۔ اس کے بعد بھارتی حکومت سے فنڈنگ ملنا شروع ہوئی تھی۔ بھارتی حکومت سے جو بھی رقم ملتی پارٹی قیادت کو دے دیتا تھا۔ میں نے کبھی ایک روپیہ بھی اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔
محمد انور نے کہا کہ میرا عمران فاروق قتل کیس سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ میری تصویر بارے میں ایم آئی سکس میں دعویٰ بےبنیاد ہے۔ عمران فاروق قتل کیس کی ڈاکٹرعشرت حسین سے بھی تحقیقات کی جائیں۔ سابق رہنماء ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ میرے والد نے پاکستان کیلئے جیل کاٹی۔ حقائق سامنے لانے کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل وغارت کے تمام کاموں میں ایم کیوایم پاکستان ملوث تھی۔ کراچی میں قتل وغارت کرنے والے آج معزز بنے بیٹھے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.