شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پردہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید شہید

زخمی ہونے 2 سپاہیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان ( تیز ترین ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ پارٹی پردہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید شہید ہو گئے ہیں، جب کہ ایک دہشت گرد کو مار دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہ کا خاتمہ کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ کی، دہشتگردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گیروم کے قریب سیکیورٹی فورسزپر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کی پناہ گاہ کاخاتمہ کردیا ہے جب کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.