معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ملک عاصم اعوان نےٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ کے لئے(730000) روپے کے امدادی چیک دئے۔

حاجی محمد نعیم کھوکھر، ملِک عبدالحفیظ اعوان، ملک طارق محمود اعوان، نمبردار ملک مقصود علی خان، ملک قیصر خان (ڈھاک) ودیگر سرکردہ شخصیات ہمراہ تھیں۔

جنڈ ( تیز ترین ) اٹک کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت، ایم پی اے ملِک جمشید الطاف خان کے معاون خصوصی، پی ٹی آئی کے رہنما، سینئر ممبر صحت کمیٹی تحصیل جنڈ ملک عاصم خان اعوان روبصحت ہوئے۔ ملک عاصم اعوان عوام کی خدمت کے لئے چیئرمین زکواۃ کمیٹی حاجی محمد نعیم کھوکھر معروف سماجی ومذہبی شخصیت ملک عبدالحفیظ اعوان، ملک طارق محمود اعوان، نمبردار ملک مقصود علی خان، ملک قیصر خان (ڈھاک) و دیگر سرکردہ شخصیات کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جنڈ گئے، جہاں انہوں نے اپنی اور حاجی نعیم کھوکھر کی خصوصی کاوشوں سے ایم پی اے ملک جمشید الطاف خان وضلع زکواۃ کمیٹی اٹک کے تعاون سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ زکواۃ پنجاب کی صوبائی انتظامیہ کی طرف سے مبلغ سات لاکھ تیس ہزار (730000) روپے کے جاری کردہ دو عدد چیک ایم ایس ٹی ایچ کیو جنڈ ڈاکٹر ملک محمد سلیم عباس کے حوالے کئے۔
اس موقع پر ملِک عاصم خان اعوان نے کہا کہ انسانیت کی عملی خدمت کرنا ہماری زندگی کا مقصد ہے۔ نیک کاموں کی سرانجامدہی سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر وثواب حاصل ہونے کے علاوہ معاشرے میں عزت واحترام ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مبلغ سات لاکھ تیس ہزار (730000) روپے ان مستحق مریضوں پر خرچ کئے جائیں گے جنہیں ہسپتال میں موجود طبی سہولتوں و ادویات کے علاوہ بہ امر مجبوری بیرونی صحت مراکز سے علاج اور میڈیکل سٹوروں سے ادویات حاصل کرنا پڑتی ہیں۔ اس موقع پر ملک عبدالجلیل، محمد جاوید خٹک، ملک عنصر خان، ملک عمار یاسر اعوان، ملک شاویز خان اعوان کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.