رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی دو ویکسین تیار ہوکرمنظورکرلی جائیں گیں۔

امسال دسمبر کے اختتام تک کروڑوں ڈوز تیار کرلی جائیں گیں۔ عالمی ادارہ صحت

واشنگٹن ( تیز ترین ) رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی دو ویکسین تیار ہو کرمنظورکت لی جائیں گیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بتایا گیا ہے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2020ء میں ہی دو ویکسین تیار ہوجائیں گیں، جن کی منظوری دے دی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ہی منظور ہونے والی دواؤں کی کروڑوں ڈوز تیار کرلی جائیں گی۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ ممکنہ مریضوں میں سے پہلے ویکسین کی خوراک کسے دی جائے اس کے لئے معیار کا تعین کیا جائے گا۔ عالمی ادارۂ صحت کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھ نے بتایا ہے کہ اگر ہم خوش قسمت رہے تو اس سال کے آخر تک ویکسین تیار کرنے والی ایک یا دو کمپنیاں ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوجائیں گیں۔ ویکسین آغاز میں سب سے زیادہ خطرات کا سامنا کرنے والے افراد کو دی جائے گی اور رفتہ رفتہ اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ کورونا کی ویکسین میں ہونے والی سرمایہ کاری کو دیکھا جائے تو 2021 کے آخر تک ہم ویکسین کی دو ارب خوراکیں تیار کرلیں گے۔ اس کے بعد ہم ترجیحیی بنیادوں پر اس کا استعمال شروع کرسکیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.