وفاقی دارلحکومت میں مزید 4 سیکٹرز کو سیل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

کرونا کے حوالے سے حساس قرار دئے جانے والے علاقوں میں جی ٹین فور، جی سیون ٹو، سیکٹرجی سکس2، اور جی سکس ون شامل ہیں۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرونا کے حوالے سے حساس ترین مزید 4 سیکٹرکو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کرونا کے حوالے سے حساس قرار دئے جانے والے علاقوں میں جی ٹین فور، جی سیون ٹو، سیکٹرجی سکس2، اور جی سکس ون شامل ہیں۔ ان علاقوں سے وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کیلئے سیل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کرونا کے زیادہ متاترہ مزید چار علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ان علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس سے کرونا متاثرین کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر سیکٹرجی سکس2، جی سکس ون، جی ٹین فور اور جی سیون ٹو کو سیل کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں غوری ٹاؤن کے سات فیز پہلے ہی سیل ہوچکے ہیں۔ ان علاقوں میں صرف چند روز میں نئے متاثر ہونےوالے 40 مریضوں کا اندراج اور 25 اموات ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ان علاقوں کے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں میں ان علاقوں کو مکمل سیل کردیا جائے گا اس لیے لوگ اشیائے ضروریہ کی مناسب مقدار جمع کرلیں۔ اس سے قبل اسلام آباد میں زیادہ متاثر علاقے سیکٹر آئی ایٹ 3، آئی ایٹ 4، آئی ٹین 2 اور آئی ٹین مرکز کو سیل کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.