اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس میں چھوٹ ‘ وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں کے افسران کو اعزازیہ دینے کی تجویز ختم۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی۔ ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم ک۔رے ای سی سی کے اجلاس میں صحت کے شعبہ کیلئے آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کی منظوری عمل میں آئی ہے.اس کے علاوہ اجلاس میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کے لئے 3 ماہ تک مراعات دینے اور سی ڈی اے کو اڑھائی ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے لئے40 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور پاک بحریہ کے لئے بھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں کے افسران کو اعزازیہ دینے کی تجویز واپس لے لی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.