بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ بھی واپسی کی تیاری کر لے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

نئی دہلی نے پاکستانی عملہ واپس بھیجا تو بھارتی عملہ بھی واپس جائے گا۔ پاکستان کا دو ٹوک انداز

اسلام آباد ( تیز ترین)  بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ واپسی کا سامان باندھ لے۔ پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئی دہلی میں بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانے کو نصف عملہ پاکستان بھیجنے کا حکم ملنے کے بعد بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سفارت خانے کے عملہ بھی واپسی کی تیاری کرلے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے پاکستانی عملہ واپس آیا تو بھارتی عملہ بھی واپس جائے گا۔ وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت جیسا کرے گا ویسا بھرے گا۔  چین کے ہاتھوں پٹنے کے بعد بھارت منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ بھارت کے پاکستانی ہائی کمیشن عملے پر الزامات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔ بھارت کے لگائے گئے تمام الذامات غلط ہیں۔
اس سے قبل مودی سرکار چین اور نیپال کی جانب سے منہ کی کھانے کے بعد اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اب بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کو کہا ہے کہ سفارت خانہ اپنا نصف عملہ پاکستان واپس بھیج دے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سفارت خانے کے دو افسران نے ایک پاکستانی کو اپنی گاڑی سے اسلام آباد میں ٹکر ماری تھی ، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر سفارتی قوانین کے مطابق انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے ان دونوں افسران کو بھارت واپس بلایا تھا۔ اب بھارت نےپاکستانی سفارت خانے کو اپنا ادھا عملہ واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد وزیر خارجہ کی طرف سے بھارت کو بھی دوٹوک خبردار کردیا گیا ہے کہ بھارت جیسا کرے گا ویسا بھرے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.