بحرین، ایک وقت میں 2 مردوں کی بیوی کو زنا کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔

میری مؤکلہ پر الزام ختم کیا جائے کیونکہ اس نے قانونی طور پر شادی کی تھی۔ وکیل کی دہائی

بحرین ( تیز ترین ) بحرین کی ایک عدالت میں عجیب نوعیت کا کیس سامنے آیا۔ فیصلے میں بیک وقت دو مردوں سے شادی کرنے والی والی خاتون کو زنا کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایک عورت کو زنا اور اغوا کے الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔ مذکورہ خاتون ایک وقت میں دو مردوں کی بیوی تھی۔ جس نے دونوں سے قانونی طور پر شادی کر رکھی تھی۔ یہ چونکا دینے والا انکشاف گزشتہ دن دفاعی وکیل فاطمہ الحوج نے عدالت میں کیا تھا۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی ان کی مؤکلہ کے خلاف الزامات کو ختم کیا جائے۔ وکیل نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مرد خاتون کا شوہر ہے تو پھر اسے زنا نہیں قرار دے دیا جا سکتا لہذا خاتون پر ان الزامات کو ختم کیا جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.