کرونا کےسبب ایمرٹس ائر لائین نے پاکستان کےلئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

فیصلہ پاکستان سے امارات جانے والے 26 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا۔

دُبئی ( تیز ترین ) ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں معطل کرنے کرنے کا حکم جاری دیا ہے۔ اماراتی ائیرلائن نے کرونا وباء کے پھلاؤ پر قابو پانے کے لئے پاکستان کے لئے فضائی سفر تاحکم ثانی معطل کردیا ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹر پر اماراتی ائیرلائن سے سوال کیا کہ کیا ائیرلائن نے 23 جون سے 3 جولائی تک پاکستان کے لئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے تو اس پر فضائی کمپنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ائیرلائن نے کرونا وباء کے پھلاؤ پر قابو پانے کے لئے پاکستان کے لئے فضائی سفر تاحکم ثانی معطل کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ حالات کا باغور جائزہ لے رہے ہیں اور جیسے ہی حالات اجازت دیں گے تو فضائی آپریشن بحال کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان سے امارات جانے والے 26 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا۔ اماراتی حکومت کی اجازت ملنے تک دونوں ممالک کے درمیان ایمرٹس کی پروازیں معطل رہیں گی۔ ائیرلائن نے مزید کہا ہے کہ جیسے ہی سروس بحال ہوگی تو اسکا اعلان کردیا جائے گا۔


یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہزاروں پاکستانی موجود ہیں جو کہ اپنے ملک واپس آنا چاہتے ہیں۔ بہت سارے پاکستانی ایسے ہیں جو روزگار نہ ہونے کے باعث مشکل حالات کا شکار ہیں، جب کہ باقی لوگ بھی کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں اپنے پیاروں کے پاس لوٹنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بہت جلد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ اس کے لئے فضائی آپریشن کو وسیع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا، لیکن پاکستان سے جانے والے مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے جس سے ہزاروں پاکستانی پریشانی کا شکار ہوئے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹکٹس بھی بک کروا رکھی ہیں، لیکن اب وہ دوبارہ سفر نہیں کر سکیں گے جو کہ ان کے لیے تکلیف دہ ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.