پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والا دنیا کا سب سے پہلا ملک قرار

چینی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کا استعمال نقل و حمل، زراعت، قدرتی آفات کی تباہی میں کمی اور آسانیوں کے لئے ہے۔

اسلام آباد ( تیز ترین )  پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والا دنیا کا سب سے پہلا ملک بن گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کا استعمال نقل و حمل، زراعت، قدرتی آفات کی تباہی میں کمی اور آسانیوں کے لئے ہوتا ہے اورپاکستان دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جو اس سسٹم میں شامل ہوا ہے۔ نیوی گیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل اور بیڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم کے ترجمان آر این چینکی نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹلائٹ نیوی گیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بیڈو سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایی) کا تیار کردہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کا استعمال کیا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں رائج دوسرے نیوی گیشن سسٹم کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صارفین کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ وہ نیوی گیشن سسٹم امریکا کی جانب سے بنایا گیا ہے لیکن اب چین نے اپنا نیوی گیشن سسٹم بنایا ہے تا کہ امریکا چین کے لوگوں کی معلومات اور  نقل و حرکت کی نگرانی نہ کر سکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.