سعودی عرب نے عید الضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

عید الضحیٰ کی تعطیلات منگل 28 جولائی کو ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گیں اور بدھ 5 اگست سے دفاتر کھلیں گے۔

مکۃ المکرمہ ( تیز ترین ) سعودی عرب نے عید الضحیٰ کے موقع پر 7 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب میں عید الضحیٰ کی تعطیلات منگل 7 ذوالحجہ 1441ھ 28 جولائی 2020 کو ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی اور بدھ 5 اگست سے سرکاری دفاتر کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کے لئے 7 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ سعودی مانیٹری اتھارٹی نے عید الضحیٰ کی تعطیلات کے بارے میں بتایا کہ عید کی چھٹی 7 دن کی ہوگی، جو کہ 29 جولائی سے شروع ہوں گیں۔ ترسیلات کے وہ ادارے جہاں لوگوں کی آمد و رفت زیادہ ہے وہ عید کی چھٹیوں میں بھی کام کریں گے۔ اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں اور ترسیلات زر کے مراکز میں مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجائے تاکہ کرونا کی وباء سے بچا جاسکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.