کرونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے۔ امریکی سائنسدان

سورج کی تیز شعاعیں کرونا وائرس کو ختم مار سکتی ہیں۔ تپش اور تیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گی اور ممکنہ طور پر ملک میں وائرس کا خطرہ بھی کم ہوگا۔

امریکہ ( تیز ترین ) کرونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے۔ ایک امریکی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی تحقیق مکمل کرلی ہے۔ پیش کی جانے والی رپورٹ میں اس نے بتایا ہے کہ سورج کی تیز شعاعیں کرونا کو صرف 34 منٹ میں ختم کر سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سورج کی تپش اور تیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گیں اور ممکنہ طور پر ملک میں وائرس کا خطرہ بھی کم ہوگا۔ سائنسدان کی جانب سے تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ ایک ہفتے میں موسم گرم رہا ہے، جس کی وجہ سے کرونا کے کم ہونے میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت دینا کے دیگر ممالک میں سورج کی روشنی زمینی سطح پر موجود 90 فیصد کروناوائرس ختم کرسکتی ہے۔ مذکورہ سائنسدان نے یہ تحقیق انفرادی طور پر کی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ رپورٹ پیش کی ہے۔
اس سےپہلے بھی ایسی  کئی تحقیقات سامنے آتی رہی ہیں جس میں کرونا کے سورج سے ختم ہونے کے حوالے سے مختلف تحقیقات پیش کی جاتی رہی ہیں، لیکن بعد میں ان تحقیقات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.