انسداد ڈینگی مہم، ڈی سی اٹک نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں۔

اجلاس میں صحت، تعلیم کے افسران، اوردیگر محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اٹک ( تیز ترین ) اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صحت، تعلیم کے افسران، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اوردیگر محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں، اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کریں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ان کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت جای کیں۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈنیگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں بھی شعور بیدار کریں۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جا سکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.