اٹک میں کرونا متاثرین کی تعداد 393 ہے، جن میں سے 14 افراد فوت ہوئے ہیں۔

عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی

اٹک ( تیز ترین ) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعدا د 393 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 14 افراد فوت ہو ئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے خوشنصیبوں کی تعداد 184 ہے۔ جب کہ 13 افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں 151 افرادقر نطینہ میں ہیں۔ دیگر31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 6926 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ جن میں سے 3345 افراد میں کرونا وائرس کا شبہ ہے۔ 2558 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 394 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کرونا کے7 مشتبہ مر یضوں میں سے 6 کی حالت بہتر ہے، جب کہ 1 مریض کی تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 40 مصدقہ اور مشتبہ مریضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے۔ اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 388 مصدقہ مریضوں میں سے 14 اورہسپتالوں سے باہر 26 افرادفوت ہوئے۔ ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.