سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی کی گاڑی کو موٹر وے پر شدید حادثہ۔

حادثے کے دوران موت کو تین بار قریب سے دیکھا۔ اللہ پاک نے ہر زندہ شے کے مرنے کا وقت رکھا ہے۔ خیرخواہوں کی جانب سے دعاؤں کا شکریہ۔ عارف حمید بھٹی کا ٹویٹ

اسلام آباد ( تیز ترین ) سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی کی گاڑی کو موٹر وے پر شدید حادثہ پیش آیا، جس میں عارف حمید بھٹی بالکل محفوظ۔ رہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ موٹر وے پر حادثہ پیش آیا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ایک حادثے میں انہوں نے موت کو تین بار قریب سے دیکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر زندہ شے کے مرنے کا وقت رکھا ہے۔ سینئیر صحافی نے اپنے خیرخواہوں کی جانب سے فون کالز اور میسجز کے جواب میں انکی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حادثے میں محفوظ رہنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے دعا کی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.