ابرار الحق کرونا وباء سے صحت یاب۔

میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی۔ معروف گلوکار اورتحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق

لاہور( تیز ترین ) معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کرونا وباء سے صحت یاب ہو گئے۔ ابرارالحق نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمد اللّہ میرے کرونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔ قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔ گلوکار نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ “میں اٴْن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی۔ انہوں نے لکھا کہ “میری دعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحت یابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین”۔ ابرارالحق کی صحت یابی کے بعد اٴْن کے چاہنے والے اٴْن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ 31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے لئے اور اس وباء سے لڑنے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.