چیف جسٹس سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

دھمکی آمیز ویڈیو کیس عدالت میں کل سماعت کیلئے مقررکیا گیا۔ اعلامیہ سپریم کورٹ

اسلام آباد ( تیز ترین ) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کودھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لےلیا ہے۔ دھمکی آمیز ویڈیو کیس عدالت میں سماعت کے لئے مقررکیا گیا ہے۔ ویڈیو میں اعلیٰ عدلیہ، ججز کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی۔ اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کیس سماعت کے لئے مقررکردیا ہے۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل عدالت نمبر 1 میں کی جائے گی۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں اعلیٰ عدلیہ، ججز کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اس ویڈیو کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک درخواست بھی دی ہوئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.