بھارت میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔

آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک ۔

نئی دہلی ( تیز ترین ) بھارت میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کئی علاقوں میں پیش آئے، عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد کی ہلاکت کے اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پری مون سون بارشوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔ بھارت کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اِس دوران کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 83 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تمام واقعات بھارتی ریاست بہار کے علاقوں میں پیش آئے۔ ریاست بہار کے 38 میں سے 23 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔ جب کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کئی علاقوں میں آسمانی بجلی نے رہائشی علاقوں تباہی مچائی۔ جب کہ کئی علاقوں میں کھیتوں میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔        

Facebook Comments

POST A COMMENT.