مفتی نعیم، منور حسن اور طالب جوہری کرونا میں مبتلا تھے۔ مراد علی شاہ

مفتی نعیم کا کرونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا لیکن ان کے اہلخانہ کرونا میں مبتلا پائے گئے۔ علامہ طالب جوہری اور سید منور حسن بھی کرونا وائرس کا شکار تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ اسبملی میں خطاب

کراچی ( تیز ترین ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مفتی نعیم، منور حسن اور طالب جوہری کرونا کا شکار تھے۔ مفتی نعیم کا کرونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا لیکن مفتی نعیم کے اہل خانہ بھی کرونا میں مبتلا پائے گئے۔ علامہ طالب جوہری اور سید منور حسن بھی کرونا سے متاثر تھے۔ انہوں نے سندھ اسبملی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی “کے” الیکٹرک کہتی ہے کہ فرنس آئل نہیں مل رہا، پی ایس اوکہتا ہے آئل دے رہے ہیں۔ پی ایس او اورسوئی سدرن وفاق کے ماتحت ہیں۔ کیوں وزیراعظم اور وزیر توانائی خاموش تماشائی بنے ہیں۔ لیڈرآف اپوزیشن کچھ نامناسب بات کرگئے، مجھے ان پر اعتراض ہے۔ اگرمیں کوئی نامناسب بات کرجاؤں تو برداشت کر لیجئے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کروناسے1.57 فیصد اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو وزیر اعظم نے تقریرمیں کہا کہ لاک ڈاون نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جب کہ کل وزیراعظم نے کہا کہ 13 مارچ سے لاک ڈاون کردیا تھا۔ وزیراعظم اپنا بیانیہ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ کہتے تھے فلو ہے، تھوڑی سی کھانسی ہوجائے تو ٹیسٹ نہ کروالینا، بزرگوں کو زیادہ خطرہ ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.