عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔

پٹرول 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔  پٹرول 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے فی لیٹرا مہنگا کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجی تھی، سمری میں پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر17 روپے 84 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.