ازبکستان نے کرونا سےمتاثرسیاحوں کو 3000 ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

رقم علاج معالجے کے لئے دی جائے گی۔ ازبک صدر نے فرمان جاری کردیا

تاشقند ( تیز ترین ) کرونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سیاحت متاثر ہوئی ہے۔ ایسے وقت میں بھی ازبکستان پُراعتماد ہے کہ وہاں گھومنے کے لئے آنے والے سیاحوں کو کرونا وباء کا سامنا نہیں ہوگا۔ 3 کروڑ سے زیادہ آبادی کے ملک میں کرونا وباء سے بچنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔جس کے نتیجے میں وہاں کرونا سے صرف 19 افراد متاثر پائے گئے۔ میڈیا تفصیلات کے مطابق ازبکستان اتنا پُراعتماد ہے کہ اس نے محفوظ سفری ضمانت نامی مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت وہاں آنے والے سیاح کو اگر کورونا کا سامنا ہوتا ہے تو اسے 3000 ڈالر دیئے جائیں گے۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزا ایوف نے گزشتہ دنوں ایک صدارتی فرمان پر دستخط کئے جس کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے سیاح کو علاج کی غرض سے 3000 ڈالر دئے جائیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.