پنجاب بزدار کے ہاتھوں سےنکلتا جا رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری

پنجاب میں عثمان بزدار، علیم خان اور راجہ بشارت کے الگ الگ گروپ بن چکےہیں۔ ترجمان (ن) لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری کی گفتگو

لاہور ( تیز ترین) مسلم لیگ (ن) کی پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بزدار کے ہاتھوں سےنکلتا جا رہا ہے۔ پنجاب میں عثمان بزدار، علیم خان  اور راجہ بشارت کے الگ الگ گروپ بن چکے ہیں۔ فیاض چوہان جیسے ریلو کٹے ہر کشتی میں سواری کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا نظر آرہا ہے۔ عمران نیازی نے اسی خوف سے پنجاب بچانے کے لئے ذلفی بخاری کو بھیجا۔ تحریک انصاف کے پنجاب میں اب تین سے چار گروپ بن چکے ہیں۔ عثمان بزدار، علیم خان  اور راجہ بشارت نے اپنے الگ الگ گروپ بنا لیے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیاض چوہان، آپ جیسے ریلو کٹے ہر کشتی میں سواری کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کے فیصلے پر کہا تھا کہ پچھلے پونے دو سال میں متحدہ اپوزیشن حکومت کے خلاف بیسیوں ای پی سی منعقد کر چکی ہے، لیکن ان تمام کا حاصل وصول جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں وزیراعظم عمران خان اور پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت میں حکومتی اراکین اور اتحادی متحد اور متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کرپشن کی اے بی سی اور احتساب سے بچنے کے لیے اے پی سی منعقد کرنے میں ماہر ہے۔ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول زرداری اپنی کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار کی سیاست بچانے کے لیے اے پی سی کا ڈرامہ رچاتے رہتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.