موسم خزاں میں کرونا کی دوسری شدید لہر آئی گی۔ عالمی ادارہ صحت

موسم گرماں میں وباء کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔ موسم خزاں میں کرونا پھر شدید ہوگا۔ جس سے لاکھوں افراد کی جان جا سکتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت

جنیوا ( تیز ترین ) عالمی ادارہ صحت نے موسم خزاں میں کرونا کی دوسری لہر سے خبردار کردیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ موسم گرماں میں وباء کی شدت میں قدرے کمی آگئی ہے، لیکن موسم خزاں میں کرونا پھر سرگرم ہوگا۔ جس سے لاکھوں افراد کی جان جا سکتی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے دنیا بھر کے لئے انتباہ جاری کیا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہرموسم خزاں میں آئے گی، جو کہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ کئی ممالک میں موسم گرما میں کرونا وباء کے پھیلاؤ کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ کرونا وباء میں کمی کا مطلب ہرگز نہیں کہ کرونا ختم ہوگیا ہے۔ لیکن جہاں پر موسم گرما میں وباء میں کمی آئی ہے اب موسم خزاں کے دوران ایسے ممالک میں کورونا وائرس دوبارہ پھیلے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.